سرائے نورنگ پولیس ان ایکشن‘ 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

سرائے نورنگ پولیس ان ایکشن‘ 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

  



سرا ئے نورنگ (نمائندہ پاکستان) ڈاڈیوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل، اغوائیگی اور7ATAسمیت منشیات فروشی میں ملوث بڑی مچھلیوں اوردیگرسنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تین مجرمان اشتہاری کوگرفتارکر لیا‘ڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمندنے تفصیلات دیتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ گذشتہ روزریجنل پولیس آفیسر بنوں عبدالغفور آفریدی کی ہدایات پر ڈاڈیوالہ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ڈاڈیوالہ عبدالمنیم خان کی قیادت میں عباسہ خٹک میں کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش اور قتل اقدام قتل میں انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری روف سکنہ عباسہ جوکہ پولیس کو2016 سے نصف درجن مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ خان سردارسکنہ عباسہ جو قتل اغوائیگی اور دہشت گردی کے تین مقدمات میں پولیس کو 2018 سے مطلوب تھا ایک اور مجرم اشتہاری زاہد سکنہ عباسہ خٹک جوکہ قتل اقدام قتل اور 7ATA میں مطلوب تھا ڈاڈیوالہ پولیس نے تینوں مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر