کومبنگ آپریشن کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 19 گرفتار

کومبنگ آپریشن کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 19 گرفتار

  



رستم (تحصیل رپورٹر) تھانہ رستم کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،02مجرمان اشتہاریوں، 01 سہولت کار سمیت19مشتبہ افراد گرفتار،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی رورل سرکل انعام جان خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ رستم عبدالحکیم خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ رستم کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران02مجرمان اشتہاریوں،01سہولت کار سمیت 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 01رائفل،01بندوق،04عدد پستول اور مختلف ساخت کے65عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران90 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے جس میں 03غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے180 موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 12افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر