ضلع کرم کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قریش خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  ضلع کرم کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قریش خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان) ضلع کرم کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قریش خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے پاراچنار پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پولیس فورس کے جوان ڈی ایم جی آفسر قریش خان ضلع کرم کے دوسرے ڈی پی او کے حثیت سے چارج سنبھال لیا اور پاراچنار پہنچنے پر ڈی پی او کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ضلع کرم سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او رحیم شاہ ڈی ایس پی نجف علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ضلع کرم میں سات ماہ سے ڈی پی او رحیم شاہ کو ایس پی سپیشل برانچ پشاور تعینات کر دیا گیا۔انسانی حقوق تنظیم HRCPکرم نے نئے تعینات ڈی پی او قریش خان سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ کرپشن اور منیشات فرشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے تاکہ علاقہ منیشات کے لغنت سے بچ سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر