پسماندگی کے خاتمے کیلئے سیاسی میدان میں قدم رکھا‘ ملک شاہ محمد
بنوں (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور قبائلی سردار ملک شاہ محمد خان نے نو منظورکردہ سب تحصیل بکاخیل وزیر اینڈ جانی خیل وزیر کے دفتر کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے کا افتتاح کردیا سردی خیل منڈی کے مقام پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی ایف آر کے صدر ملک مویز خان،چیف آف سردی خیل ملک ازمر علی ازمر،ملک سخی زمان،ملک حبیب الرحمن،ملک اکبر زمان،حاجی ملک سلیمان اور دیگر قبائلی مشران اور علماء کرام کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہم نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور اس حلقہ پر دوسری مرتبہ ایم پی اے بننا عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے 70سالوں سے اس حلقہ کے عوام نے مختلف سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیئے اور یہاں سے وزیر اعلیٰ،وفاقی وزیر اور ممبران اسمبلی منتخب کئے جنکی مرکز اور صوبوں میں حکومتیں تھیں لیکن کسی نے بھی اس حلقہ کے عوام کیلئے بنیادی کام نہیں کئے یہاں تک کہ ڈگری کالج سے بھی ہمارے حلقہ کے عوام محروم رہے آج اگر اس حلقے کیلئے کیڈٹ کالج منظور ہوا ہے،ٹیکنیکل کالج منظور ہوا ہے اربوں روپے کی دور رویہ سڑکیں اور پل منظور ہوئے ہیں چار کالج منظور ہوئے ہیں تین تحصیلیں منظور ہوئی ہیں تو یہ صرف اس وجہ سے کہ اس قوم نے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے نمائندہ منتخب کیا ہے لیکن افسوس کہ سیاسی مخالفین پھر سے قوم کو غلامی کے دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور ہمارے منظور کردہ منصوبوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرکے قوم کو تقسیم کرکے ان منصوبوں کے ثمرات سے محروم رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے سیایس مخالفین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قوم کو تقسیم کرنے کیلئے نفرتیں پھیلانے کی سیاست سے گریز کریں اور اس حلقے کی پسماندگی دور کرنے ارو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قوم کا ساتھ دیں کیونکہ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے قوموں کو تقسیم کرنے اور نفرتیں پھیلانے سے ووٹ نہیں ملتے بلکہ کارکردگی سے ووٹ ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے بکاخیل وزیر،جانی خیل وزیر ارو بنوچی سب ایک جیسے ہیں سب آپسمیں بھائی بھائی ہیں اور ہم نے پسماندگی کے لحاذ سے تمام علاقوں کو برابر کے حقوق دیئے ہیں جو لوگ معمولی کاموں پر ناراض ہیں میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنی ناراضگی ختم کردیں کیونکہ یہ وقت الیکشن کا نہیں الیکشن کیلئے چار سال باقی ہیں یہ لوگ ترقی کی حاطر ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ درے غونڈیری کے مقام پر گرڈ سٹیشن منظور کیا ہے جبکہ عنقریب جانی خیل بجلی فیڈر کا افتتاح کروں گا جو کہ مکمل ہے اسی طرح جانی خیل اور تمام علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا ہے اور انشاء اللہ مذید خوشخبریاں بھی سناؤں گا جبکہ خون کے آخری قطرے تک قوم کی خدمت کروں گا جلسہ سے پی ٹی آئی ایف آر کے صدر ملک مویز خان،چیف آف سردی خیل ملک ازمر علی ازمر،ملک سخی زمان،ملک حبیب الرحمن،ملک اکبر زمان،حاجی ملک سلیمان اور دیگر مشران نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملک شاہ محمد خان نے چھ سالوں میں پی کے89کیلئے جو رکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی اور ایسے لیڈر قوموں کو بار بار نصیب نہیں ہوتے لہذا اگر ہم نے ملک شاہ محمد خان کی قدر نہ کی اور انکے ہاتھ مضبوط نہ کئے تو دوبارہ ہمارا حلقہ پسماندگی اور محرومیوں کا شکار ہوگا اور عوام ترقیاتی کاموں کیلئے ترسیں گے۔