نیشنل یوتھ آرگنائزیشن چارسدہ کے زیر اہتمام سٹڈی سرکل کا انعقاد

  نیشنل یوتھ آرگنائزیشن چارسدہ کے زیر اہتمام سٹڈی سرکل کا انعقاد

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن چارسدہ کے زیر اہتمام سٹڈی سرکل کا انعقاد۔پختون قوم کے مسائل قوم پرست بننے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ تنظیمی راستہ اپنانا ہوگا،شرکاء۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یوتھ آرگنائزیشن چارسدہ کے زیر اہتمام قومی فکر کے سلسلے میں دریائے خیالی کے کنارے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس میں ”قومی فکر کے سوالات“ کے موضوع پرماہنامہ پختون میگزین کے چیف ایڈیٹر حیات روغانی نے تفصیلی لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ پختون قوم کے مسائل قوم پرست بننے سے ہی حل ہوسکتے ہیں،اپنے مسائل کے حل کیلئے تنظیمی راستہ اپنانا ہوگااور اس وقت سیاسی میدان میں عوامی نیشنل پارٹی ہی پختونوں کی واحد قوم پرست منظم سیاسی تنظیم ہے، اسلئے پختون قوم کو چاہیے کہ من حیث القوم عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن بن کر اپنے مسائل کے حل کا راستہ ڈھونڈ ے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے صوبے کو نام دیا اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے حقیقی خودمختاری دی۔ سٹڈی سرکل کے آخر میں حیات روغانی نے شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر