باڑہ میں فری میڈیکل اور  ہیلتھ بارے کام کرنا ترجیح ہے

باڑہ میں فری میڈیکل اور  ہیلتھ بارے کام کرنا ترجیح ہے

  



باڑہ(نمائندہ) علاقے میں عوام کو فری میڈیکل اور ہیلتھ بارے کام کرنا ترجیع ہے‘ خیبر تحصیل باڑہ میں فری میڈیکل کیمپ،صحت کے حوالے سے عوام کو سہولت کے لئے کوشاں ہے حکومت متاثرہ قبائلی علاقوں میں ہمارے تعاون کریں ان حیالات کا اظہار ڈاکٹر ز پریکٹیشنرز کمیسٹ اینڈ ویلفیئرایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹررحیم جان، صدر ڈاکٹر ایوب آفریدی،جنرل سیکٹری ڈاکٹر گل محمد آفریدی اور دیگر یونین کے عہداداروں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ باڑہ سے نکال مکانی کے بعد ہمارا یونین غیرفعال ہوچکا تھا جبکہ علاقے میں امن بحالی کے بعد ہم نے مشترکہ طور پر ڈاکٹرز پریکٹیشنرزیونین دوبارہ بحال کرنا اور باقاعدہ تنظیم نوشروع کیاہے جس کا مقصد ڈاکٹروں اور پریکٹیشنرز کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اپنے علاقوں میں صحت کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپوں اور عوام کی صحت کے حوالے سے خدمت جاری رکھے۔انہوں نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں کسی بھی کاروائی سے پہلے ڈاکٹرز پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن کواعتماد میں لیکر کاروائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر