آج ملکی معیشت جمود  کا شکار ہے‘ سلطان مہمند

        آج ملکی معیشت جمود  کا شکار ہے‘ سلطان مہمند

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدورسلطان مہمند و ظفرجلیل مستی خیل نے کہاہے کہ فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے اگر حکومتی غلط پالیسیوں کیخلاف خاموشی کی بجائے آواز بلندکی جاتی تو آج ملکی معیشت جمودکاشکار،صنعت وتجارت،ٹریڈرزاوربزنس کمیونٹی مشکلات سے دوچار نہ ہوتی،ایف پی سی سی آئی کی نام نہاد،خودساختہ اور ویژن سے عاری قیادت نے شرح سود،ٹیکسز،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ پر جوکرداراداکیاہے اس کی وجہ سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے صنعتکاراورتاجر کئی مشکلات سے دوچارہیں،روزبروزسخت ہوتی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کارخانے،فیکٹریاں بندٹریڈرزکی مشکلات اوربے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے،ان حالات سے نکلنے کیلئے بزنس کمیونٹی کوملک کے ممتاز تجربہ کارصنعتکاروبزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثاراور ان کی پوری کابینہ کو کامیاب کراناہوگاجوجمودکاشکارمعیشت،صنعت وتجارت کوترقی کی منازل طے کرانے،ٹریڈرزاوربزنس کمیونٹی کو مشکلات سے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کے انتخابات کیلئے مخالف گروپ نے بزنس کمیونٹی کوجو صدارتی امیدوار پیش کیاہے اس نے صنعت وتجارت کی بجائے ساری زندگی میڈیکل کے شعبہ میں گزاری ہے وہ کس طرح بزنس کمیونٹی کی مشکلات کوسمجھ کران کاحل تلاش کرسکتاہے،بلکہ ایف پی سی سی آئی اوربزنس کمیونٹی کومزید تباہی کی دہانے پرپہنچا دیگا،ملک بھر کے چیمبرز،ایسوسی ایشنزکے صدور، ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران فیڈریشن کی گزشتہ چارسالہ کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے صنعت و تجارت کی ترقی اوربزنس کمیونٹی کے وسیع ترمفاد کیلئے بزنس مین پینل کی تمام کابینہ کوکامیاب بناکرمعاشی بہتری اور ایف پی سی سی آئی کا کھویامقام حاصل کرنے میں اپناکرداراداکریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر