آر ٹی آئی قانون کے بارے میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت: اویس کہانی 

آر ٹی آئی قانون کے بارے میں آگاہی وقت کی اہم ضرورت: اویس کہانی 

  



ہنگو (بیورو رپورٹ)آ ر ٹی ائی قانون کے بارے میں عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت صوبے میں ہر محکمے کے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں،ینگ بلڈ ڈونر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرٹی ائی کے بارے میں تھیٹر اور دیگر اقدامات سے عوام میں آگاہی پیدا ہو رہی ہے،سرکاری محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے نو جوان طبقے میں تحریک  کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اویس عمر کیانی نے ینگ بلڈ ڈونر ایسوسیشن  کوہاٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو میں اسٹیج ڈرامے کے موقعہ پر ڈی ائی جی ممبران میں سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈگری کالج کے ہال میں فنکاروں نے تھیٹر ڈرامے کے ذریعے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ  کے خدو خال،اس کی اہمیت و آفادیت کو عملی طور پر مزاحیہ انداز میں  پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ینگ بلڈ ڈونر ایسوسی ایشن کے ایم ڈی جہانزیب خان جانی،اسسٹنٹ کمشنر اویس عمر کیانی اور سئینر صحافی طارق محمود مغل اور کالج کے پرنسیپل نے فنکاروں اور سوشل ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اویس عمر کیانی نے کہا کہ ینگ بلڈ ڈونر ایسوسی ایسشن نئی نسل میں انسانیت کی خدمت،اور اپنے حقوق کے متعلق  آگاہی کے لیے مستحسن انداز میں کام کر رہی ہے اور یہی انسانیت کی خدمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار عملی طور پر عوام کے سامنے ڈرامائی تشکیل کے ذریعے مسائل اجاگر کرتے ہیں یہ عمل بھی قابل ستائش ہے اسسٹنٹ کمشنر نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے باعے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے عمل کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس عمل کے ذریعے نہ صرف شہری سرکاری اداروں اور محکموں کی کارکردگی جانچ سکتے ہیں بلکہ اس میں نکھار کا ذریعی بھی بن سکتے ہیں۔اسسٹنت کمشنر اویس عمر کیانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے پروگراموں اور اقدامات کی بھر پور حوصلہ آفزائی کرئے گی جو معاشرتی سدھار،سماجی ترقی اور سرکاری محکموں کے محاسبے کا محرک  بنتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی کے یے نوجوان نسل کی شراکت داری کے لیے پروگرواموں، اور تربیتی سیشنز کی اشد ضرورت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر