اہم تنصیبات کی حفاظت،سوئی گیس کمپنیوں کے کروڑوں کے اخراجات

اہم تنصیبات کی حفاظت،سوئی گیس کمپنیوں کے کروڑوں کے اخراجات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آن لائن) صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے اہم اداروں کی تنصیبات کی حفاظت کیلئے سرکاری سطح پر سیکیورٹی کا انتظام نہ ہونے کے باعث سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیاں ہر سال سیکیورٹی کے عوض10کروڑ24لاکھ روپے سیکیورٹی گارڈز مہیا کرنے والی کمپنیوں کو ادا کر رہی ہیں۔ سوئی کمپنیوں نے اپنی گیس پائپ لائنوں اور دیگر اہم حساس جگہوں پر بھاری تعداد میں رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں، دستاوزیزات کے مطابق یہ اہلکار پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی محمود برادر اور برکی ٹریڈرز سے حاصل کئے جاتے ہیں کیونکہ کمپنیوں کے پاس اپنا ذاتی سیکیورٹی عملہ نہیں ہے۔ اس لئے یہ کمپنیاں دیگر اداروں سے سیکیورٹی گارڈز کرائے پر حاصل کرتی ہیں اور ہر سال تقریباً کروڑوں روپے ان سیکیورٹی پر خرچ کئے جاتے ہیں، سوئی سدرن کے اہم حساس پوائنٹس بلوچستان اور سندھ میں ہیں جبکہ نادرن کے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہیں۔
اخراجات