سندھ بھر میں ثقافتی دن جوش وجذبے سے منایا گیا، ریلیو، تقریبات کا انعقاد

سندھ بھر میں ثقافتی دن جوش وجذبے سے منایا گیا، ریلیو، تقریبات کا انعقاد

  



کراچی، سکھر،حیدر آباد، خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں دیہاتوں میں ثقافتی دن قومی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیااس سلسلے میں سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، گاؤں میں تقریبات منعقد کی گئیں،لوگوں نے سندھی اجرک اور ٹوپی کے ساتھ لوگ لباس پہن کر سندھ سے اور اپنی ثقافت سے محبت کا بھرپور مظا ہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ا یاز میمن موتی والاکی قیادت میں سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی، ثقافتی ریلی ڈھول اور ڈھمکوں کے ساتھ ڈیفنس فیز ٹو سے سی وی او تک نکالی گئی جس میں بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد موجود تھی،جبکہ پیدل چلنے والے لوگوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھی۔۔ سکھرمیں سندھی ثقافت کواجاگر کرنے کے لیے جوگیوں کاہا تھوں میں سانپ اٹھا ئے ریلی، سندھی ثقافت کادن ہما رے لیے کسی عید کے دن سے کم نہیں۔سندھی ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر ڈیرہ مراد جمالی میں جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر وارث ابڑو کی قیادت میں جاموٹ ہاوس سے ریلی نکالی گئی۔خیرپور میں عید کا سما ں تھاسندھی ثقافت کے حوالے سے گودام چورنگی اختر ٹیکسٹائل کمپنی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے کہاکہ زندہ قوم ہی اپنی ثقافت کا دن منانے کے ساتھ ان کی حفاظت کرتی ہے سندھ باب اسلام ہے یہاں کے مہمان نوازی میں عالمی سطح پر اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں سندھی ثقافت منانے کا مقصد ثقافت کو اجاگر کرنا اور آنے والی نسل تک پیغام پہنچانا ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے سندھی ثقافتی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کثیرالثقافتی قومیں رہتی ہیں باب الاسلام کے لوگ اس دن کو قومی عید کے طور مناتے ہیں زندہ دل قومیں اپنی ثقافت اور مادر وطن سے عقیدت اور محبت قائم رکھتی ہیں ترجمان تحریک انصاف و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا اہم ترین صوبہ سندھ اپنے اندر ہزاروں سال پرانی تہذیب و تمدن کو سموے ہوئے ہے۔رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر اور بلال غفار نے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن منانے کی روایت نے سندھ کی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے۔

یوم سندھی ثقافت

کراچی (این این آئی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے، سندھی ثقافت وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے، نوجوان سندھی ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کرائیں۔بلاول بھٹو نے یومِ سندھی ثقافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ سمیت پورے ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھی ثقافت قدیم انڈس سویلائیزیشن و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج ہے، سندھی ثقافت وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : پشاورصفحہ آخر