اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے  کی سمری آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کو  ارسال کرنے کا فیصلہ، ذرائع 

 اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے  کی سمری آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کو  ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری  آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی۔ نیب نے اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)  کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے نیب راولپنڈی نے ان کا  نام ای سی ایل میں شامل کروانے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اکرم درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لے گی جس کے لئے سمری آئندہ ہفتے کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔و اضح رہے کہ اکرم خان درانی کے خلاف نیب راولپنڈی  آمدن سے زائد اثاثوں سمیت وفاقی وزیر کی حیثیت سے اختیارات کے ناجائز استعمال  اور مساجد کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کی الگ الگ انکوائری کررہا ہے۔

سمری 

مزید : پشاورصفحہ آخر