تونسہ بیراج، 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 4خواتین سمیت 5جاں بحق، 5زخمی 

تونسہ بیراج، 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 4خواتین سمیت 5جاں بحق، 5زخمی 

  



کوٹ ادو(آئی این پی)  ہیڈتونسہ بیراج کے قریب 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکرا کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت 5 افرادجاں بحق اور5خواتین زخمی ہو گئیں۔پولیس کے مطابق خواتین کپاس کی چنائی کیلئے ٹریکٹر ٹرالی پر جارہی تھیں کہ دوسری ٹرالی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اورایک بچہ شامل ہے،جاں بحق افراد کا تعلق تونسہ بیراج بیٹ قائم والا کے علاقے سے ہے، جاں بحق افراد میں انیسا، پروین،عمران، نذیرمائی اوربختاور شامل ہیں،حادثے میں زخمی خواتین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیاگیا۔

خواتین ہلاک

مزید : پشاورصفحہ آخر