اٹلی کے سفیر اسٹیفنو پونٹی کاروو نے  شادی کی 29ویں سالگرہ منائی

 اٹلی کے سفیر اسٹیفنو پونٹی کاروو نے  شادی کی 29ویں سالگرہ منائی

  



اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اسٹیفنو پونٹی کاروو نے شادی کی 29ویں سالگرہ منائی، سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں اطالوی سفیر کا کہنا ہے کہ انہوں 29سال پہلے لیڈیا کے ساتھ روس میں شادی کی تھی اور انکی 29سالہ شادی شدہ زندگی بہت خوشگوار رہی ہے۔اطالوی سفیر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ واضع رہے کہ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کے بعد اطالوی سفیر سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اوردونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون سمیت سماجی، ثقافتی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر جاری کرتے رہتے ہیں۔

اٹلی سفیر

مزید : پشاورصفحہ آخر