ملکی تاریخ میں پہلی بار فیفا کی خاتون ریفری آج پاکستان پہنچیں گی

ملکی تاریخ میں پہلی بار فیفا کی خاتون ریفری آج پاکستان پہنچیں گی

  



لاہور(آئی این پی) ملکی تاریخ میں پہلی بار فیفا کی خاتون ریفری پاکستان کے دورے پر(آج)پیر کو پاکستان پہنچیں گی۔گلیکسی اسپورٹس اکیڈمی کی چیف آپریٹنگ آفیسر انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادرکی دعوت پر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی فیفا ریفری اکھونہ ماکالیما پاکستان میں قیام کے دوران خواتین کو کھیل کے میدان خصوصا فٹبال میں کیریئربنانے کیلیے رہنمائی فراہم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوٹریننگ اور ریفرینگ کے حوالہ سے آگاہی پروگرام بھی منعقد کریں گی۔اکھونہ ماکالیما کے پاکستان میں قیام کو مزید موثر بنانے کیلیے گلیکسی اسپورٹس اکیڈمی نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے نرسری کا درجہ رکھنے والے تعلیمی ادارے پنجاب یونیورسٹی سے اشتراک کیا ہے جہاں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ان کے تجربہ سے مستفید ہوگی۔

اس کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں اور فٹبال کلبز کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی بین الاقوامی معیار کی فٹبال ایکسپرٹ سے استفادہ حاصل کرکے ملک میں فٹبال کے فروغ کا باعث بنیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی