افغانستان انڈر 19نے پانچویں ون ڈے میں بھارت کو 2رنز سے ہرا دیا

افغانستان انڈر 19نے پانچویں ون ڈے میں بھارت کو 2رنز سے ہرا دیا

  



لکھنؤ(آئی این پی)افغانستان انڈر 19نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھارت انڈر 19کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا دیا، میزبان ٹیم بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3اوورز میں 157رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، وکرنت بہادریا 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نور احمد نے تین جبکہ عابد محمدی اور شفیق اللہ غفاری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان انڈر 19نے ہدف 47.3اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، آصف موسی زئی 42، عمران 31 اور شفیق اللہ غفاری 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مانوو ستھہار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے یوتھ سیریز 3-2 سے اپنے نام کی۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی