وقار اور آرتھر کے تاحال کسی فرنچائز سے معاملات طے نہیں ہو سکے

  وقار اور آرتھر کے تاحال کسی فرنچائز سے معاملات طے نہیں ہو سکے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اورلڈکپ میں  پاکستان ٹیم کی کارکردگی معیاری نہ رہی اور اسے پہلے مرحلے تک ہی محدود رہنا پڑا،اس کا نزلہ کوچ مکی آرتھر اور معاونین پر گرا،ان میں بولنگ کوچ اظہر محمود بھی شامل تھے، سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ساتھ وابستہ رہے،البتہ اب ان کی ملتان سلطانز کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ کوچ واپسی ہورہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اظہر کے فرنچائز سے معاملات تقریباً طے ہو چکے ہیں، قومی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی پوسٹ کے مضبوط امیدوار مشتاق احمد اسپنرز کی رہنمائی کریں گے،کراچی کنگز سے فارغ ہونے والے مکی ا?رتھرکے تاحال کسی فرنچائز سے معاملات طے نہیں ہو سکے ہیں، اس بار ان کا پی ایس ایل کیلیے پاکستان آنا دشوار لگتا ہے۔ فرنچائزکے ساتھ اس بار وقار یونس بطور بولنگ کوچ موجود نہیں ہوں گے، وہ اب اسی حیثیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی