پریمئر لیگ، ویسٹ ہیم 8میچز کے بعد وننگ ٹریک پر چپلسی کو ہرا دیا 

پریمئر لیگ، ویسٹ ہیم 8میچز کے بعد وننگ ٹریک پر چپلسی کو ہرا دیا 

  



چیلسی (آئی این پی)فٹبال کلب ویسٹ ہیم نے آٹھ میچز کے بعد چیلسی کو ایک صفر سے ہرا دیا، ڈیبیو میچ کھیلنے والے گول کیپر مارٹن کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔چیلسی میں فٹبال کے پریمئر لیگ کے میچ میں نمبر چار چیلسی اور ویسٹ ہیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کھیل کا دفاعی انداز میں آغاز ہوا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا۔ایونٹ میں مسلسل آٹھ میچز میں کامیابی سے محروم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے جارحانہ کھیل کھیلا۔ اڑتالیسویں منٹ کریسویل نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلادی۔اس کے بعد میچ سنسنی خیز ہو گیا لیکن مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔تین ماہ پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرانے والے ویسٹ ہیم کے گول کیپر ڈیوڈ مارٹن کا ڈیبیو میچ شاندار فتح سے یادگار بن گیا، وہ خوشی میں آبدیدہ ہو گئے۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی