قائد اعظم ٹرافی کے دسویں مرحلے کا آغاز آج  سینٹرل پنجاب سرفہرست

قائد اعظم ٹرافی کے دسویں مرحلے کا آغاز آج  سینٹرل پنجاب سرفہرست

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دسویں اور آخری مرحلے کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا اور تین میچز مخلتف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 28 ویں میچ میں بلوچستان اور سندھ کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں مدمقابل ہوں گی، سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ سٹیٹ بنک سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔علاوہ ازیں قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے 9 راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، خیبرپختونخوا دوسرے اور ناردرن تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، 9 راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے 9  میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 5 میچز ڈرا کھیلے، خیبرپختونخوا کی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ناردرن 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سدرن پنجاب 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سندھ 81 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور بلوچستان 74 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی