سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 7 37۔1ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا: سٹیٹ بینک

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 7 37۔1ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا: سٹیٹ ...

  



اسلام آباد(آن لائن) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے دوران 1.737 ارب ڈالرمالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک کے عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.737 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زرکیں، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.14 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں سعودی عرب میں کام کرنے والے ورکروں نے 1.757 ارب ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 4ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکا حجم 1.68 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ء میں سعودی عرب میں کام کرنے والے ورکروں نے 420.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں مملکت سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 468.18 میلن ڈالر رہاتھا۔

سٹیٹ بینک 

مزید : علاقائی