رینجرز سندھ کی کارروائیاں،14 ملزمان گرفتار

  رینجرز سندھ کی کارروائیاں،14 ملزمان گرفتار

  



کراچی (آئی این پی)پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق کورنگی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کو گرفتارکیا جو علاقے میں بھتہ خوری اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ کورنگی، جیکسن،کلری،شاہراہ فیصل، بریگیڈ، جمشید کوارٹرز اوربلوچ کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان ارسلان عرف عدنان، شیراحمد، عارف خان، سراج منیرعرف آغا،سعید محمد عرف صمد، شاہ زیب خان،عاقب علی،ایاز علی،بابر علی عرف کالا،محمد نسیم عرف مْناموب، ہاشم علی،محمد سلمان اورمحمد آصف مقصود کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانوتی اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم گرفتار

مزید : علاقائی