تجربات کاخمیازہ پشاور کے عوام کو بھگتناپڑتاہے،سینیٹر غلام علی

تجربات کاخمیازہ پشاور کے عوام کو بھگتناپڑتاہے،سینیٹر غلام علی

  



پشاور (آن لائن) جے یوآئی کے مرکزی رہنماو سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ پشاورمسلسل تجربہ گاہ بناہواہے ہرادارہ بغیرمنصوبہ بندی کے اپنے تجربات میں مصروف ہے جس خمیازہ اہلیان پشاور کو اٹھانا پڑتا ہے، اس کی واضح مثال پشاورصدرروڈہے جسے بغیرکسی پلاننگ کے ون وے کرکے قومی خزانہ سے خطیررقم کے ذریعہ ہونیوالی بیوٹیفیکیشن تباہ وبرباداورسنٹرمیڈیاپرلگے درختوں کو اکھاڑپھینک دیاگیا،کنٹونمنٹ بورڈجیسے منظم ادارے کے اس اقدام سے تاجروں اورعوام کو شدیدذہنی کوفت ومشکلات کاسامناکرناپڑاتووہیں درختوں کواکھاڑکر موجودہ حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی بھی دھجیاں بکھیر دی گئیں،انہوں نے کہاکہ صدرروڈکودوبارہ دوطرفہ ٹریفک کیلئے کھول تودیاگیاہے لیکن سنٹرمیڈیاکی عدم موجودگی سے سڑکوں کے دونوں اطراف غیرقانونی پارکنگ تودوسری طرف جس کاجہاں دل چاہیے یوٹرن لے رہاہے،اس صورتحال سے تاجراورعوام ٹریفک جام کے عذاب میں مبتلاہوگئے ہیں،حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ کیاسزا وجزاکاعمل صرف سیاستدانوں کیلئے ہے جن کوغربت خاتمہ کی پاداش میں دوکلاس فورملازمین بھرتی کرنے پرکٹہرے میں کھڑادیاجاتاہے،کیاقومی خزانہ کواپنے تجربات کی وجہ سے نقصان پہنچانے والے سرکاری اداروں اوراعلیٰ افسران کوہرقسم کااستثنیٰ حاصل ہے،اگرقانون سب کیلئے برابرہے تولاکھوں روپے سے ہونیوالی بیوٹیفیکیشن کاخرچہ متعلقہ شخص سے وصول کرکے درختوں کونقصان پہنچانے پاداش میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

غلام علی

مزید : علاقائی