عام آدمی کودرپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر محمد امجد

    عام آدمی کودرپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر محمد امجد

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ عام آدمی کو درپیش مسائل حل کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔معیشت سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جارہا ہے۔مشکل وقت ضرور ہے مگر قوم پرامید ہے۔اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دینے کے لئے آئے پارٹی راہنماؤں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ہم بحثیت قوم مشکلات کے شکار ہیں مگر پورا یقین ہے کہ بہترین حکومتی پالیسیوں کی بدولت بہت جلد ان مشکلات پر قابو پالیں گے۔ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔معیشت سمیت دیگر مسائل پر قابوپایا جارہا ہے۔عام آدمی کے مسائل میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔احساس پروگرام، غریبوں کے لئے گھروں کی تعمیر، بے روزگاروں کے لئے سستے قرضوں کا اجراء، مزدوروں اور مسافروں کے لئے پناہ گاہوں کی تعمیر، انصاف صحت کارڈ اور اس طرح کے دیگر کئی ایک اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اہم ذمہ داری تفویض کی ہے۔وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پورا اترنے کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

امجد

مزید : علاقائی