افغان فوج کی کارروائی، 9طالبان ہلاک 

    افغان فوج کی کارروائی، 9طالبان ہلاک 

  



کابل (آئی این پی)  افغان  سیکیورٹی فورسز  نے افغانستان کے صوبے فرح کے ضلع   لاشوا جیون میں   طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر نو طالبان کوہلاک کردیا۔  اتوار کو  ا فغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کا ایک گروپ سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے جارہا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے  افغانستان کے صوبے فرح کے ضلع   لاشوا جیون میں   ملیشیا کے ٹھکانوں پر پیشگی کارروائی کردی جس کے نتیجے میں   نو طالبان ہلاک  ہو گئے۔

مزید : علاقائی