جرمنی پاکستانی ٹیکسٹائل کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے،سفیر برن ہارڈ

جرمنی پاکستانی ٹیکسٹائل کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے،سفیر برن ہارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ن لائن) جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاغیک کا کہنا ہے جرمنی پاکستانی ٹیکسٹائل کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آبادمیں نورفاطمہ فیبر یکس کے دورے کے دوران کیا۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں جرمنی کے سفیر کا کہنا تھا وہ جرمنی اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی مختلف مصنوعات پر کام کررہے ہیں۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپی ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمن سفیر کا کہناتھا کہ جرمنی کی بین الاقوامی کمپنی کے باہمی تعاون کے ساتھ لیبر کے معیار اور واٹر ٹریٹمنٹ پر ان کے تعاون کی کامیابی کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ واضع رہے کہ جرمنی کی بین الاقوامی معیار کی کمپنی جی آئی زیڈ پاکستان 1963 ء سے پاکستان میں کام کررہی ہے۔
سفیر برن ہارڈ

مزید :

علاقائی -