ایران میں سموگ کے باعث سکولز اور یونیورسٹیاں بند

  ایران میں سموگ کے باعث سکولز اور یونیورسٹیاں بند

  



تہران (این این آئی)ایران میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں اسموگ کی وجہ سے دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگامی کمیٹی برائے فضائی آلودگی کے اجلاس کے بعد ڈپٹی گورنر محمد تغیزیدہ نے تہران میں اسکولز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے صوبہ تہران کے کنڈرگارٹنز، پری اسکولز اور اسکولز، جامعات اور ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس بند رہیں گے۔تہران میں سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی تعداد محدود کرنے کے لیے ایک عجیب و غریب ٹریفک اسکیم نافذ کی گئی جبکہ ٹرکوں پر پابندی عائد کی گئی۔ساتھ ہی بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں تھیں۔گزشتہ روز ایران کے شمالی صوبے البرز اور وسطی صوبے اصفہان میں بھی اسکول بند رہے۔علاوہ ازیں تہران کے جنوب میں واقع شہر قم، شمالی جنوبی شہر ارومیہ اور شمال مشرقی شہر مشہد میں بھی اسکول بند رہے۔

ایران سکول

مزید : علاقائی