کوئٹہ شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار 

  کوئٹہ شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار 

  



کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، صبح اور شام کی اوقات میں آوارہ کتوں کے غول روڈوں پر گشت سے شہری خوفزدہ ہیں، عوامی حلقوں نے میٹروپولیٹن حکام سے اپیل کی کہ وہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن، سرکی روڈ، عالمو چوک، خروٹ آباد، اسپینی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہیں، آوارہ کتوں غول شاہراہوں پر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں، صبح اور خاص کر شام کے اوقات میں لوگوں کا سڑکوں پر نکلنا مشکل ہوچکا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئے روز آوارہ کتوں کی بہتات سے بوڑھوں، بچوں اور خواتین کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے میٹروپولیٹن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے مہم شروع کرے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔ 

مزید : علاقائی