تعلیم سے قبائلی خواتین کی معیار زندگی بہتر بنائینگے،عائشہ بی بی 

تعلیم سے قبائلی خواتین کی معیار زندگی بہتر بنائینگے،عائشہ بی بی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (آئی این پی)تعلیم سے قبائلی خواتین کی معیار زندگی بہتر بنائینگے۔ موجودہ حکومت تعلیم نسواں اور ووکیشنل سنٹرز کے قیام میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع مہمند سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالی ایم پی اے عائشہ بی بی نے اپر مہمند کسئی حلیمزئی میں دورے کے موقع پر خواتین سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قبائلی خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کیا ہوا ہے۔ اور اس سلسلے میں نئی تعلیمی ادارے قائم کرینگے۔ اور خاص کر قبائلی علاقوں میں خواتین کیلئے دستکاری سنٹرز بھی قائم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے خواتین کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ تا ہم تحریک انصاف کی حکومت انقلابی اقدامات اُٹھائینگے۔ کیونکہ خواتین تقریباً کل آبادی کے نصف ہے۔ اور جب تک ان کی معیار زندگی بہتر نہیں بنائی جائیگی تو ترقی ممکن نہیں کیونکہ کسی ملک کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ 
عائشہ بی بی 

مزید :

علاقائی -