مصٍری شاہ، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2سگے بھائی جاں بحق، ہنجروال میں سوتیلے بیٹے نے ماں کو مار دیا 

  مصٍری شاہ، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2سگے بھائی جاں بحق، ہنجروال میں ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر،منشیات فروشوں کی فائر نگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے، پو لیس نے ملزمان کا ایک سا تھی زخمی حالت میں گر فتار کر لیا،بتا یا گیا ہے کہ سلطان پورہ مصری شاہ کے رہائشی عبدالرحمان،اور فیضان کا بابر وغیرہ سے معمولی تلخ کلا می ہو گئی جس پر بابر کے دوستوں نے اندھا دھند فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی24 سالہ عبدالرحمان اور 22سالہ فیضان گو لیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، پو لیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر دیا گیا،ایس پی سٹی صفدر رضاکاظمی نے بتا یا کہ ملزم بابر نامی کو گر فتار کر لیا باقی ملزمان کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا۔قبل ازیں ہنجروال کے علاقے میں سوتیلے بیٹے نے اپنی ماں کو برے کاموں سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال  کے ظفر نے امبر اقبال نامی خاتون سے دوسری شادی کر رکھی تھی ظفر کا بیٹا احسن  برے لوگوں میں بیٹھنا شروع ہو گیا ج پر امبر اسے اکثر سمجھاتی رہتی تھی گزشتہ روز امبر اقبال نے احسن کو دوستوں سے ملنے سے منع کیا جس  پر ان کی تلخ کلامی ہو گئی اس دوران احسن نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امبر اقبال گولیاں لگنے کے نتیجے میں موقع پر جاں حق ہو گئی اطلاع ملنے پر پولس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا کو  ماں نے منع کیا تو طیش میں آکر احسن نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی سوتیلی ماں سے اکثر برے دوستوں کے ساتھ پھرنے پر جھگڑا رہتا تھا۔

مزید : علاقائی