کوٹ لکھپت، گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،مردہ خانے منتقل 

  کوٹ لکھپت، گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،مردہ خانے منتقل 

  



لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے میں گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق عوامی کالونی میں کھڑی گاڑی میں لاش پڑی ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، نوجوان کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی۔اہلخانہ کے مطابق شیراز دوست کی شادی پرگیا تھا اور واپس نہ آیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی