پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

 پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔پولیس لائنز میں ''محرر کورس'' کا آغاز کر دیا گیا،مختلف تھانوں سے 20 محرران شرکت کریں گے۔دوران کورس محرر کے فرائض اور عوام سے بہتر رویہ کے متعلق تربیت دی جائے گی۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر گاردات کے 15،سکیورٹی ڈویژن کے 63، آپریشن ونگ کے 25 جبکہ کے 22 لیڈیز اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائرکروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1120 سے زائد اہلکار روانہ کئے۔ احتساب اور دہشت گردی عدالت سمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کے 780 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے 6150 مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کیا۔جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 2790 اور بیرون اضلاعی 41 زیر تفتیش قیدیوں کو مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔

اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔پولیس لائنز میں موجود پولیس ہسپتال میں 150 کو اہلکاروں کو ایمرجنسی بنیاد پر جبکہ 1403 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مزید : علاقائی