صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

    صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق گا ر ڈن ٹا ؤ ن میں گو ہر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،مسلم ٹا ؤ ن میں کا شف کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،فیکٹر ی ایر یا میں صد اقت کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ30ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،گلشن راوی میں شا ہد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،با ٹا پو ر میں طا رق کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات  و قیمتی سا ما ن،گجر پو رہ میں اخترکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ55ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،شا ہد رہ میں عمر ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ15ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لئے گئے۔ ڈیفنس سی،ریس کو رس،چو ہنگ سے گاڑیاں،نو اب ٹا ؤ ن،مسلم ٹا ؤ ن،کو ٹ لکھپت،غا لب ما ر کیٹ،یکی گیٹ،با دامی با غ اورستو کتلہ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی