پولیس لائنز میں کانسٹیبل چھت سے گر کر جاں بحق

پولیس لائنز میں کانسٹیبل چھت سے گر کر جاں بحق

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل پرسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہاسٹل نمبر 4 کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار عاشق پرسرار طور پر پہلی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل عاشق اتفاقیہ طور پر توازن بگڑنے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا جس سے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزید : علاقائی