ماہِ نومبر، پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف و ر زی پر684 ملزم گرفتار

ماہِ نومبر، پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف و ر زی پر684 ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی عملدرآمد کروانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پتنگ بازی کر نے والوں کیخلاف باقاعدگی سے سخت ایکشن لے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ماہِ نومبر کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف و ر زی پر684 ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔ملزمان کیخلاف مختلف تھا نوں میں 639مقدمات درج کیے گئے۔لاہو رپولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کے دوران سٹی ڈویژن سے122، کینٹ ڈویژن161،سول لائنز ڈویژن55، صدر ڈویژن82، اقبال ٹاؤن ڈویژن65اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے199 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر8903پتنگیں،114چرخیاں،368پنی ڈور اور118ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو سمیت تھانوں کی گاڑیاں دورانِ پٹرولنگ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں۔والدین بھی خونی کھیل کو روکنے اور اپنے بچوں کو بھی اس سے بازرکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید : علاقائی