نواز شریف کے دل کی خون پمپ کرنے کی استعداد کم  پلیٹ لیٹس کمی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، عطا تارڑ

     نواز شریف کے دل کی خون پمپ کرنے کی استعداد کم  پلیٹ لیٹس کمی کی وجوہات ...

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہاہے نواز شریف کے دل کی خون پمپ کرنے کی استعداد کم ہے جوایک بڑا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ ان کو جوبیماری ہے اس میں پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کی تعین نہیں کیاجاسکتا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلا فی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاہے عمران خان کہتے ہیں نواز شریف سیڑھیاں چڑھ کرگئے لیکن نواز شریف کی صحت ان کوسیڑھیاں چڑھنے کی اجازت نہیں دیتی تھی، ایک لفٹر کے ذریعے ان کوجہازمیں سوار کرایا گیا۔ ہر شخص کی اپنی طبیعت ہوتی ہے جس طرح عمران خان نے گرنے کے بعد اپنی تصویر جاری کی، ہماری اس طرح کی تربیت نہیں۔عطاتارڑ نے کہاہم لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں گے، نواز شریف کے دل کی خون پمپ کرنے کی استعداد کم ہے جوایک بڑا مسئلہ ہے، اس لئے علاوہ ان کو جوبیماری ہے اس میں پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کی تعین نہیں کیاجاسکتا۔نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوتے ہیں اور ساتھ وہ دل کے مریض ہیں۔

عطا تارڑ

مزید : صفحہ اول