طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکاء وقیادت کیخلاف مقدمہ درج،ایک ملزم گرفتار

 طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکاء وقیادت کیخلاف مقدمہ درج،ایک ملزم گرفتار

  



لاہور (کرائم رپورٹر) مال روڈ پر ہونیوالے طلبہ یکجہتی مارچ میں شریک طلبہ اور قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم عالمگیر کو حرا ست میں لے لیا گیا۔ریلی کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں در ج کیا گیا، شرکاء نے حکومتی اور ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کیں، جبکہ مقدمے میں عمار علی جان، فارو ق طارق، عالمگیر وزیر کو نامزد کیا گیا۔مقدمے میں اقبال لالہ، محمد شبیر اور کامل خان کو بھی نامزد کیا گیا اس کے علاوہ ڈھائی سے تین سو افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

طلبہ مقدمہ درج

مزید : صفحہ اول