پاکستانی حکام طلبہ یکجہتی مارچ کیخلاف کریک ڈاؤن بند کریں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستانی حکام طلبہ یکجہتی مارچ کیخلاف کریک ڈاؤن بند کریں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طلبا کے پرامن مظاہروں پر کیا جانے والا کریک ڈاؤن بند کریں۔ایمنسٹی نے مظاہرین میں سے ایک عالمگیر وزیر کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جو مبینہ طور پر سنیچر سے پنجاب یونیورسٹی کے لاہور کیمپس سے لاپتہ ہیں جبکہ اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ رپورٹ میں نامزد دیگر کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔تنظیم کی جانب سے یہ بیان تب سامنے آیا ہے جب اتوار کو لاہور پولیس نے شہر کے مال روڈ پر طلبا یکجہتی مارچ کے سینکڑوں شرکا کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید : صفحہ اول