نئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر پاکستان پہنچ گئے

    نئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر پاکستان پہنچ گئے، وہ سابقہ ہائی کمشنر تھامس ڈریوکے جانے کے بعد ہائی کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔پاکستان میں قائم برطانیہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئے تعینا ت ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر اسلام آباد پہنچ گئے، جو پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اسلام آباد پہنچنے پر انہوں نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عندیہ دیا ہے۔واضع رہے کہ سابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوحال ہی میں اسلام آبادمیں اپنی مدت ملازمت ختم کرکے وطن واپس جاچکے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -