سابق حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی، اسد عمر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی، ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار دنیا نیوز کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی بات چیت میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں وزیراعظم نے سب سے زیادہ اجلاس مہنگائی پر بلائے، وہ مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل کوششوں میں لگے ہیں۔ماضی کی حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بروقت جاری کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز جاری ہونے سے ترقی کی شرح بڑھے گی۔ ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔
اسد عمر