آئندہ سال مئی کے مہینے تک لوکل انتخابات کروا دیں گے، اسلم اقبال

آئندہ سال مئی کے مہینے تک لوکل انتخابات کروا دیں گے، اسلم اقبال

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہاہے پنجاب میں بیورو کریسی کے اندر جہاں بھی سیاسی مداخلت ہوگی ختم کریں گے، مئی کے مہینے تک لوکل انتخابات کروا دیں گے۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں بیورو کریسی کے اندر جہاں بھی سیاسی مداخلت ہوگی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ہم نے لوکل انتخابات کے بل میں نئی اصلاحات کرکے اسمبلی سے پاس کروایا ہے،اس کے مطابق مئی کے مہینے تک ہم نچلی سطح کے انتخابات کروا دیں گے۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھاکہ ہم پولیس اصلاحات لیکر آئے ہیں،تھانوں کے نظام میں فرنٹ ڈیسک کے نظام کوبہتر کرنے کیلئے پولیس کی بہت سی ذمہ داریوں کوکم کیاہے۔پولیس کی تنخواہوں کانظام اورپولیس کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال

مزید : صفحہ اول