الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
ٓاسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو طلب کیا گیا ہے کمیٹی اپوزیشن اور حکومت کے تجویز کردہ 6ناموں پر غور کرے گی اور سندھ اور بلوچستان کیلئے ارکان کے مجوزہ ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن ارکان کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
اجلاس کل