نوجوان نسل روشن مستقبل کی امید، انکے خوابون کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مشن ہے: فردو س عاشق

  نوجوان نسل روشن مستقبل کی امید، انکے خوابون کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے، ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں، اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلباء کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طلباء کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کیلئے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کا مطالبہ طلباء کے بڑھتے ہوئے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔ طلباء وہ طاقت ہیں جس نے آنیوالے دور میں ملکی ترقی کیلئے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے۔ 
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -