الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ جائینگے: ایاز صادق

الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ جائینگے: ایاز صادق

  



لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے الیکشن کمیشن کو غیر فعال رکھناچاہتے ہیں۔ نوازشریف کے معاملے پر عمران خان بوکھلاہٹ کاشکار ہیں۔جو شخص معاشی اورقانونی ٹیم کو شاباش دے اس پر کیا کہا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ عمران خان نے خود اپنے وزرا کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ کم پلیٹ لیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے،ہم یہ نہیں چاہتے کہ نوازشریف ہمیں وہیل چیئرپر نظرآئیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن باہمی مشاورت سے اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

ایاز صادق

مزید : صفحہ اول