لیاقت آباد، غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 7زخمی 

  لیاقت آباد، غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 3افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد فلیٹس کے قریب غباروں میں گیس بھرنیوالا سلنڈر پھٹ گیا خاتون سمیت3 ا فراد جاں بحق اور 7 افراد  زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے لیاقت آباد غباروں میں گزشتہ روز گیس بھرنے والا ایک،مقامی شخص مجید فلیٹس کے قر یب کھڑا ہو کر ایک ریڑھی پر غباروں میں گیس بھرنے والی ٹینکی رکھ کر بچوں کو غبارے فروخت کر رہا تھا کہ ایک اچانک وہ ریڑھی چھوڑ کر گھر چلا گیا اور اس دوران  سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے بھگدڑ مچ گئی وہاں پر موجود وہ خاتون سمیت دس افراد زخمی ہو گئے  اطلاع پاکر رینجرز، مقامی پولیس سمیت افسران اور دیگر امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں زخمیوں کو جناح ہسپتال بھجوایا گیا جہاں  کوتون سمیت 3افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے جن کی شناخت عظیم اوراسحاق نام سے ہو ئی ہے۔ پو لیس نے وقوعہ کی ضروری کا رروائی کرتے ہو ئے تفتیش شروع کردی ہے۔  مقامی ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ مرنے والی خاتون غبارے فروخت کرنے والے مجید کی ساس ہے وہ گھر روٹی کھانے گیا تھا کہ اس دوران وہ خاتون وہاں آگئی اس دھماکے کے بعد مجید گھر کو تالہ لگا کرغائب ہو گیا ہے خاتون اور جاں بحق ہونے والے دیگر دونوں افراد مقامی رہا ئشی ہیں، جاں بحق ہو نیوالوں کی لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کی جا رہی ہیں۔
سلنڈ ر دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -