ہمایوں اختر خان نے نوجوانوں   کو نوکریوں کی امید دلا دی

ہمایوں اختر خان نے نوجوانوں   کو نوکریوں کی امید دلا دی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے اب نوکریوں کے نظام میں بہتری آئیگی، تحریک انصا ف آگے بڑھتی جارہی ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر خان نے کہا احتساب تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی کا بنیادی ستون ہے لیکن بڑی پارٹیوں کی قیادت کیخلاف مقدمات تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پہلے کے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے کئے گئے ہیں۔ اب پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے اوریہ بات دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں، اب نوکریوں کے نظام میں بہتری آئیگی، تحریک انصاف آگے بڑھتی جارہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ایران، خلیجی ممالک اور امریکہ سے ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کو بھی ہم عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔

ہمایوں اختر

X

مزید : صفحہ اول