پی ٹی آئی حکومت آنے سے پاکستان کا سیاسی نظام برباد ہوگیا، قمر زمان کائرہ

    پی ٹی آئی حکومت آنے سے پاکستان کا سیاسی نظام برباد ہوگیا، قمر زمان کائرہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور تجزیہ کار قمر زمان کائرہ نے کہاہے عمران خان غلط الزام لگانے میں ماہر ہیں جب سے یہ حکومت آئی ہے پاکستان کا سیاسی نظام برباد ہوگیاہے۔دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہااس سے پہلے تلخی ہوتی تھی لیکن پھر معاملات معمول پر آجاتے تھے لیکن اب تلخی ہے اور متواتر ہے، یہ فاش ازم کا ایک طریقہ کارہے اور عمران خان اس پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان میں ایم کیو ایم پر جناح پور کے نقشے ڈالے گئے تھے، ان کوبھتہ مافیا ہم نے نہیں کہاتھا اور عمران خان ان کو کیا کیا کہا لیکن اب وہ حکومت کے اتحادی ہیں؟انہوں نے کہا کہ جولوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے وہ اچھے ہوگئے اوران پر کوئی کیس نہیں چل رہا لیکن پہلی پارٹیوں میں وہ برے تھے۔

قمر کائرہ

مزید : صفحہ اول