سعودی رائل اور پاک نیوی کے مابین تعلقات انتہائی مضبوط،کیپٹن اکرم

  سعودی رائل اور پاک نیوی کے مابین تعلقات انتہائی مضبوط،کیپٹن اکرم

  



جدہ(اسد اکرم سے) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد اکرم نے کہا ہے کہ رائل اور پاکستان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات بہت قریبی ہیں، دونوں ممالک کی بحریہ نے متعدد مشترکہ تربیت اور مشقیں کیں ہیں، خطے میں سعودی عرب کا بہت اہم کردار اور مقام ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل مدتی اور باہمی مددگار تعلقات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی قونصل جنرل کے ہمراہ سعودی اور پاکستانی بحریہ کے افسران نے پاک سعودی دوستی کا کیک کاٹا۔عشائیہ میں سعودی بحریہ کے افسران، قونصل جنرلوں، سفارت کاروں اور پاکستان کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید اور قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ کموڈور احمد محمد العسیری نے سعودی رائل فورسز کی نمائندگی کی۔عشائیہ کا انتظام جدہ انٹرنیشنل پورٹ پر موجود پاکستانی بحری جہاز پی این ایس عالمگیر کے ڈیک پر کیا گیا تھا۔ عشائیہ کا آغاز سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔ آخر میں کمانڈنگ آفیسر نے رائل سعودی نیوی کے کموڈور احمد محمد العسیری اور قونصل جنرل پاکستان جو سوئنئیر بھی پیش کئے۔

کیپٹن اکرم

مزید : صفحہ اول