وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ہیڈ تونسہ  حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے  ضیاع پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ہیڈ تونسہ  حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے  ضیاع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہیڈ تونسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیر اعلی نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -