انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت حاضرکی  ناگزیر ضرورت،وزیراعلیٰ پنجاب کا ورلڈ کمپیوٹر لٹریسی ڈے کے موقع پرپیغام

 انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت حاضرکی  ناگزیر ضرورت،وزیراعلیٰ پنجاب کا ورلڈ ...

  



لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ورلڈ کمپیوٹر لٹریسی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کوکمپیوپٹر لٹریٹ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں - انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت حاضرکی ناگزیر ضرورت ہے -کمپیوٹر لٹریسی کے بغیر ماڈرن ایج میں داخل ہونا ممکن نہیں - انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر لٹریسی کا ریٹ بڑھائے بغیر نوجوان نسل اپنے خواب پورے نہیں کر سکتی-موجودہ صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحیئر آمیز دور سے گزرکر مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو چکی ہے -پنجاب کے ہر بچے اور ہر بڑے کو کمپیوٹر لٹریٹ بنانا پی ٹی آئی حکومت کا عزم ہے -انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ڈیجیٹلائزڈ کر کے عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلا رہے ہیں اور نوجوانوں کے لئے ای لائبریریز کا دائرہ کار بتدریج پورے صوبے تک وسیع کریں گے -انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوان گھر بیٹھے لاکھوں ڈالر کما سکتے ہیں -

مزید : صفحہ آخر