ترکی سے لیز پر لیا گیا طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل

ترکی سے لیز پر لیا گیا طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ترکی سے لیز پر لیا گیا طیارہ فضائی بیڑے میں شامل کرلیا۔قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی بیڑے میں ایک اور نئے طیارے کا اضافہ کر دیا، ترکی سے ڈرائی لیزپر حاصل کئے گئے 320 ساختہ طیارے کو پی آئی اے اصفہانی ہینگرمیں قومی پرچم سے مزئین کر دیا گیا، شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے طیارے کا مکمل رنگ و روغن تبدیل کرنے کے بعد پروازوں کے لیے حتمی شکل دیدی گئی۔رواں ماہ ایک اوراے 320 طیارہ پی ا?ئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا، پی ا?ئی اے نے ترکی سے دو طیارے لیز پر لینے کا معاہدہ کیا ہے، جس کے ابتدائی مرحلے میں مذکورہ گذشتہ دنوں پی ا?ئی اے انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، تزئین وآرائش کردہ طیارہ بہت جلد کمرشل پروازوں پر آپریٹ کیا جائے گا، نئے طیاروں کے حصول کے بعد قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کی تعداد 36 ہوگی۔

طیارہ شامل

مزید : صفحہ آخر