کیپٹل سٹی پولیس کو 95 اہم مطلوب دہشتگردوں کے شناختی کارڈز بلاک

کیپٹل سٹی پولیس کو 95 اہم مطلوب دہشتگردوں کے شناختی کارڈز بلاک

  



پشاور(آن لائن)کیپٹل سٹی پولیس کو 95 اہم مطلوب دہشت گردوں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے گئے ہیں اور انکے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کرتے ہوئے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جاری کی تھی جو رواں سال کے مختلف مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گردوں کی تصاویر ایف آئی اے امیگریشن حکام، ائیر لائنز کے حکام، نادرا، سمیت حسا س اداروں کو بھی موصول ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق دہشتگردی میں ملو ث 95دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کی گئی تھی سال 2011تک اب تک دہشت گردی کے و اقعات میں مطلوب دہشت گرد مختلف تھانہ جات کو مطلوب ہیں ان دہشت گردوں کی تفصیلات پنجاب، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو بھی ارسال کردی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ان دہشت گردوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی سفارشات کی گئی تھی جس پر عمل درآمد وفاق کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

شناختی کارڈز بلاک

مزید : صفحہ آخر